اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ماتحت اداروں کیلئے 9ارب سے زائد کا بجٹ

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ماتحت اداروں کیلئے 9ارب سے زائد کا بجٹ

انتظامی و غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 6ارب 89کروڑ 80لاکھ مختص کر دئیے گئے افسران کی تربیت ، پی ای ڈی پی کے تحت 2ارب 50کروڑ روپے رکھنے کی سفارش

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کیلئے مالی سال 2026-27 کے دوران مجموعی طور پر 9ارب 39کروڑ 80لاکھ روپے کا بجٹ تجویز کیا ہے ، بجٹ دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مرکزی سیکر ٹر یٹ کے روزمرہ انتظامی امور، عملے کی تنخواہوں اور دفتری و غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے جاری بجٹ کی مد میں 6 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔دستاویزات کے مطابق وفاقی افسران کی کارکردگی اور گورننس کو بہتر بنانے کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ای ڈی پی) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔یہ ترقیاتی فنڈز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت کام کرنے والے اہم تربیتی اداروں، جن میں سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے ) لاہور، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی اور دیگر ذیلی تربیتی مراکز شامل ہیں میں سرکاری افسران کی جدید اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں