آئینی عدالت:عافیہ کیس میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف اپیل 16جون کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا، وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وفاقی حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔