پٹرول لیوی 9.34 روپے کم ، ڈیزل پر 8.67 روپے اضافہ

پٹرول لیوی 9.34 روپے کم ، ڈیزل پر 8.67 روپے اضافہ

پٹرول پرفی لٹرفریٹ مارجن میں 4.45 روپے ، ڈیزل پر 2.1 روپے کمی جیٹ فیول 12روپے 32 پیسے ،مٹی کا تیل ایک روپے 49 پیسے لٹر مہنگا

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 9 روپے 34 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، جبکہ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، پٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 74 پیسے فی لٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔پٹرول پرفی لٹر فریٹ مارجن میں 4 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 2 روپے 1 پیسے کی کمی کی گئی ہے ، اسی طرح پٹرول پر ضمنی اخراجات اور ڈیوٹیز میں 9 روپے 30 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ڈیزل پر یہ اخراجات 9 روپے 57 پیسے کم کر دیے گئے ہیں، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لٹر برقرار ہے ، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 15 روپے 84 پیسے فی لٹر مقرر ہے ، ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لٹر جبکہ فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔ ادھر جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں12روپے 32 پیسے لٹر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 295روپے 84 پیسے ہوگئی۔اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 283 روپے 52پیسے لٹر مقرر تھی۔ حکومت نے مٹی کا تیل ایک روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت282 روپے 19پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لٹر کی کمی کردی گئی جس کے بعدلائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 75 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں