کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

 کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی  کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(خصوصی نیو رپورٹر)بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک نے مودی کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔بھارتی جریدہ نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق لکھن میں سی جے پی کی قیادت میں طلبا اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں نے مودی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کرپٹ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا، اس سے قبل دہلی اور پونے میں بھی جین زی مودی کے بدترین سیاسی نظام کیخلاف احتجاج کر چکی ہے ۔کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھی جیت دیپکے نے کہا کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے صرف اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سی جے پی آئندہ امرتسر اور بنگلورو کے بعد دوبارہ دہلی میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری میں ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کی تحریک نے بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اور حکومتی نااہلی کیخلاف شدید غصے کا ثبوت دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں