پڈعیدن:لاہور سے آنیوالی مال بردار ٹرین 2حصوں میں تقسیم
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)پڈعیدن ریلوے پھاٹک پر لاہور سے آنے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
ریلوے پھاٹک کافی دیر بند رہنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین اچانک دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، اطلاع پر ڈرائیور نے ٹرین کو فوری طورپر ریلوے پھاٹک کے درمیان روک دیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ، پھاٹک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، متعد افراد زندگی کو خطرے میں ڈال کر موٹرسائیکلوں سمیت ٹرین کے نیچے سے گزرنے لگے ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم کو طلب کرلیا گیا تاہم کئی گھنٹے بعد امدادی کام کے بعد بوگیوں کی کپلنگ جوڑ کر ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کرکے ٹریک کو بحال کیا گیا۔