توانائی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ،طلال
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شراکت داری پاکستان کیلئے مثبت نتائج دے رہی
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار حاصل ہوا،پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں ایسی کامیاب سفارتکاری پہلے نہیں دیکھی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شراکت داری پاکستان کے لیے مثبت نتائج دے رہی ہے ۔ توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی و ریاستی اداروں کی ہم آہنگی کا فائدہ پاکستان کو مل رہا ہے ،پاکستان کی معیشت میں بہتری اور عوام کو ریلیف کے آثار نمایاں ہوں گے ، خطے میں استحکام سے تجارت اور معیشت کو فروغ ملے گا۔