امن معاہدہ،شہباز شریف کی قیادت میں وفد جنیوا جائیگا
اسلام آباد (الماس حیدرنقوی)ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں پاکستان سے اعلیٰ سطح وفد شرکت کرے گا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کو جنیوا میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت کی اطلاعات ہیں جبکہ وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور سفارتی ٹیم کے دیگر ارکان بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔ اگرچہ وفد کی مکمل فہرست ابھی جاری نہیں کی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں میں شامل اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہو سکتی ہیں۔