بلوچستان کا 1100ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جا ئیگا

بلوچستان کا 1100ارب سے  زائد کا بجٹ آج پیش کیا جا ئیگا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کا آئندہ مالی سال2026-27کا 1100ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا، بجٹ سرپلس اور ٹیکس فری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ آج سہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کرینگے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کا حجم 300 ارب تک ہونے کا امکان ہے ۔ پنشن اور دیگر اخراجات کیلئے 170 ارب ، تعلیم کیلئے 150 ارب، امن و امان کیلئے 130 ارب اور صحت کیلئے 70 ارب مختص کرنیکا امکان ہے ۔صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کی تجویز زیر غور ہے ، بجٹ میں 3 ہزار نئی اسامیوں کا اعلان متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں