مختلف مدوں میں دیاجانیوالاریلیف کافی نہیں ـ:خاقان نجیب
بہتری اسی وقت ہو گی جب نوکریاں ملیں گی ،4 فیصد گروتھ ریٹ ہو گا حکومت ٹارگٹ نہیں حاصل کر پائے گی:دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو
لاہور (دنیا نیوز)ماہر معاشی امور ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں سیلری ، سپر ٹیکس ، رئیل ا سٹیٹ ، ایکسپورٹرز پر مثبت رویہ دکھایا گیا ہے تاکہ ایف بی آر کو ٹیکٹیکلی پلیس کیا جا سکے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکاکہناتھا کہ مذکورہ مدوں میں دیا جانیوالا ریلیف نا کافی ہے ، موجودہ صورتحال میں اتنا زیادہ ٹیکس لگانا مناسب نہیں ، حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ کیا بجٹ میں دئیے گئے اندازوں کے مطابق ٹارگٹ حاصل کر پائے گی یا نہیں ۔ لوگوں کو بہتری اسی وقت محسوس ہو گی جب نوکریاں ملنی شروع ہونگی ،4 فیصد گروتھ ریٹ ہو گا ، ایسا فی الحال ممکن نہیں لگتا۔ جو گہرائی حکومت حاصل کرنا چاہتی ہے وہ اسے نہیں مل پائیگی۔