لاہور ہائیکورٹ :جنید افضل ساہی کی نااہلی کے خلاف درخواست ،وکیل کو تیاری کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ :جنید افضل ساہی کی نااہلی کے  خلاف درخواست ،وکیل کو تیاری کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 9 مئی کیس میں پی پی 98 فیصل آباد سے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

جنید افضل ساہی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پراسیکیوٹر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا پھر بھی اے ٹی سی عدالت فیصل آباد نے 31 جولائی کو سیاسی بنیادوں پر دس سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ،الیکشن کمیشن نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے ریفرنس کے بغیر نا اہلی کا نوٹیفکیشن کر دیا ،استدعا ہے کہ عدالت نا اہلی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے ، ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں