اسلام آباد ہائیکورٹ : میٹرو پولیٹن پراپرٹی ٹیکس وصولی کے نوٹسز معطل
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے جاری نوٹسز معطل کر دیئے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ای 11 کے رہائشیوں احمد حسن اور منیر احمد کی درخواست پر نوٹسز معطل کیے جنہوں نے پراپرٹی ٹیکس نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری کابینہ ڈویژن نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کیا ہے ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ عدالت عالیہ کے حکمنامہ کے مطابق درخواستگزار نے مارچ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن اور اپریل 2026 کا پراپرٹی ٹیکس بل چیلنج کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔