کالعدم ایکشن کمیٹی کے 150افراد فورتھ شیڈول میں شامل
اسلا م آباد (دنیا نیوز )آزاد جموں و کشمیر حکومت (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا۔۔۔
یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16 (1)کے تحت عمل میں لائی گئی ، ان ارکان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ دیگر ارکان بھی شامل ہیں جن کے متعلق پرتشدد کارروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔