’’ڈپٹی پرائم منسٹرمحسن نقوی صاحب کا شکریہ‘‘، وزیراعظم کی زبان پھسل گئی

’’ڈپٹی پرائم منسٹرمحسن نقوی صاحب کا  شکریہ‘‘، وزیراعظم کی زبان پھسل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکا معاہدے پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ڈپٹی پرائم منسٹر قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہم سب کی شکر گزار ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا "ڈپٹی پرائم منسٹر محسن نقوی کا بھی شکریہ " اور پوری پاکستانی قوم کا بھی شکریہ ! ۔ اچانک اپنا عہدہ چھن جانے پر وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے اصل ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار بھی ششدر رہ گئے ۔اس پر تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر نے استفسار کیا کہ محسن نقوی کب ڈپٹی پرائم منسٹر بنے ،جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محسن نقوی تو وزیرداخلہ ہیں ،اسحاق ڈارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہناتھاکہ ڈپٹی پرائم منسٹریہ ہیں، ان کا میں نے کہا ! ۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں سمجھ گیا کہ آپ ڈپٹی پرائم منسٹر کی دوبارہ تالی بجاناچاہتے تھے ۔وزیراعظم کی تصحیح اور وضاحت کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چہرے کی رونق بھی لوٹ آئی اور وہ بھی دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ڈیسک بجانے لگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں