ایران امریکا امن معاہدے پر دنیا پاکستا ن کے کردار کی معترف
پاکستان کی کامیاب ثالثی پربھارت میں مودی پر تنقید کے نشتر برسنے لگے مغربی ایشیا میں پاکستان کا بڑ ھتا اثرورسوخ بھارت کیلئے تشویش کا باعث
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)ایران امریکا امن معاہدے پر پوری دنیا پاکستا ن کے کردار کی کامیابی کی معترف ، دوسری جانب بھارتی کانگریس مودی سرکار پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے ،ایران امریکا جنگ بندی اورامن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پربھارت میں مودی حکومت پرشدید تنقید ہونے لگی ، بھارتی اپوزیشن اورمیڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو مودی سرکارکی ناکامی قراردے رہا ہے ،بھارتی جریدے کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رامیش نے کہا کہ ایران امریکا امن معاہدے کواسلام آباد ایم او یوقراردیا جانا خطے میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت اورعالمی اثر ورسوخ کو ظاہر کرتا ہے ،جے رام رمیش کے مطابق معاہدے کا نام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ایشیا کے سیاسی اور منظرنامے میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔