انتشاری کمیٹی کشمیرکاز کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے :امیر مقام

 انتشاری کمیٹی کشمیرکاز کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے :امیر مقام

پی ٹی آئی کی بیگم امتیاز نسیم ن لیگ میں شامل ، کئے وعدے پورے کرینگے آزاد کشمیرمیں ترقی کا سفرجاری رہے گا ، لیگی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

 اسلام آباد(دنیا نیوز،خصوصی نامہ نگار)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رکنِ قانون ساز اسمبلی بیگم امتیاز نسیم نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی ، اس حوالے کشمیر ہائوس میں ایک تقریب ہوئی ، اس موقع پر وفاقی و زیرامورکشمیرامیرمقام نے کہا کہ انتشاری کمیٹی کشمیرکازکونقصان پہنچانا چاہتی ہے ،کمیٹی کے تمام مطالبات مان لئے گئے تھے ، اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بیگم امتیاز نسیم کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہمارے لئے قابل فخرہے ، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے بیگم امتیازنسیم پارٹی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گی، ہماری جماعت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیرمیں ترقی کا سفرجاری رکھے گی، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں