تیل سستا کرنے سے مہنگائی کم ہوگی، پمپ اونرز ایسوسی ایشن

 تیل سستا کرنے سے مہنگائی کم ہوگی، پمپ اونرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر ) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے دونوں گروپو ں کے عہدیداران نے وزیراعظم کی جانب سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں خصوصی ریلیف دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے موجودہ ریلیف سے نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ مہنگائی بھی کم ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی یک دم قیمتیں گرنے سے حکومت جتنا عوام کو ریلیف دے سکتی ہے ان کو دے ۔ وائس چیئرمین راجہ وسیم کیانی اور دوسری گروپ سے نعمان علی بٹ اور دیگر نے امید ظاہر کی کہ عوامی حکومت عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے گی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں