مسائل کا حل الزام تراشی نہیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ دیا ہے ، مسائل حل کی ذمہ داری منتخب نمائندوں پر عائد ہوتی ہے ، مسائل حل نہیں ہو رہے تو اس پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے صوبائی اسمبلی سے خطاب میں کہا مسائل کا حل الزام تراشی نہیں بلکہ بہتر حکمرانی میں پوشیدہ ہے ۔حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر عوامی خدمت کا عمل جاری رہنا چاہیے ، صرف تنقید سے مسائل حل نہیں ہونگے ، عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ عوام کو بنیادی سہولیات دینا ہر حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،پختونخوا کے عوام کی بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔