قومی اسمبلی :پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی ختم کرنیکی تحریک منظور

قومی اسمبلی :پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی  کی رکنیت معطلی ختم کرنیکی تحریک منظور

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی ختم کرنے کی تحریک منظور کرلی ۔

بیرسٹر گوہر خان نے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ قبل ازیں بیرسٹر گوہر خان کے نکتہ اعتراض پر سپیکر نے بتایا کہ جب بھی قومی مفاد کمپرومائز ہو گا اور ریاست، عدلیہ اور مسلح افواج پر بات ہو گی تو اس کی آن ایئرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ رکنیت معطلی کو ختم کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں