ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان پی پی میں شامل
اسلام آباد (آن لائن) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور خطے کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔