خالد مقبول صدیقی کا این ایف سی فیصل آباد کوسر بمہر کرنے کا نوٹس فوری ڈی سیل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن آف پاکستان فیصل آباد کو سیل کیے جانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔
اورفوری طور پر ڈی سیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری سے آج پیر کو وضاحت طلب کر لی ۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ایسے معاملات کو فوری طور پر اور قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔