آبی ذخائر میں 35لاکھ 33ہزار ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی موجود
اسلام آباد (آن لائن )ترجمان واپڈا کے مطابق ملک کے بڑے آبی ذخائر میں 35 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی موجود ہے ، تربیلا ڈیم پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1لاکھ 29 ہزار 600 کیوسک ، اخراج 1لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک ، پانی کی سطح 1443.28 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 8 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔
منگلا ڈیم میں دریائے جہلم کے پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک، اخراج 37 ہزار کیوسک رہا جبکہ ذخیرہ 26 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ اور پانی کی سطح 1171.55 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک رہا، پانی کی سطح 642.10 فٹ اور ذخیرہ 65 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 45 ہزار کیوسک کے برابر ر ہا جو مستحکم بہاؤ کی نشاندہی کر تا ہے ۔ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ دریائی نظام کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور پانی کے بہاؤ میں کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔