بارڈرز پر تجارت ایشو ، اسد قیصر کا 19 جولائی کو جرگہ بلانے کا اعلان

بارڈرز پر تجارت ایشو ، اسد قیصر کا  19 جولائی کو جرگہ بلانے کا اعلان

پشاور (دنیا نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے 19 جولائی کو بارڈرز تجارت کے ایشو پر جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ، کیونکہ موجودہ حالات میں یہ صرف سیاست نہیں بلکہ بقا کا مسئلہ بن چکا ،اُنہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں غلام خان، انگور اڈا اور طورخم بارڈرز پر سہولیات میں اضافہ کیا گیا جبکہ افغانستان کے ساتھ برآمدات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں