اہلیہ کے قتل کیس میں سابق پولیس افسر اور شریک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے)جوڈیشل مجسٹر یٹ مبشر حسن چشتی نے مبینہ طور پر اہلیہ کے قتل کیس میں سابق پولیس افسر طارق محمود اور شریک ملزم عمار کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
وفاقی پولیس نے ملزموں کے عدالت میں پیش کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم سے مزید تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ چاہیے ، عدالت نے ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تھانہ کورال میں قتل ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔