متنازع ٹویٹس کیس:یوٹیوبر رضی طاہر2روزہ جسمانی ریمانڈ پراین سی سی آئی اے کے حوالے

متنازع ٹویٹس کیس:یوٹیوبر رضی طاہر2روزہ جسمانی ریمانڈ پراین سی سی آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات کی متنازع ٹویٹس کیس میں گرفتار یوٹیوبر رضی طاہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔

 این سی سی آئی اے حکام کی جانب سے ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور موقف اختیار کیاگیاکہ موبائل فون و دیگر ڈیوائسز کی ریکوری کیلئے ریمانڈ چاہیے ،عدالت نے 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 26 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں