پیپلز پارٹی ، ن لیگ کی اپنی اپنی سیاست
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئرحسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ کی حکومت کو بجٹ سازی میں سپورٹ کیا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاست اپنی اپنی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بیان دیا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور عوامی ایشوز کو اجاگر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 28 ویں ترمیم سے متعلق اب تک بلیک اینڈ وائٹ میں کچھ سامنے نہیں آیا ۔