جج کی عدم دستیابی:پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات میں پیشرفت نہ ہوسکی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر کیخلاف 7مقدمات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تھانہ ترنول اور کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔