ایک ہی فیملی کے 3بچے سانحہ میں جاں بحق ،4زخمی
ٹیچر کی بیٹی بھی حادثے کاشکار ،سخت کارروائی کی جائے :غلام علی کا مطالبہ ہوم ورک کررہی تھی چھت گر گئی ، والداور ماموں نے مجھے نکالا:طالبات
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )اکیڈمی کی چھت گرنے کے سانحہ میں ایک ہی فیملی کے 3بچے دم توڑ گئے ، دنیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے تین بچوں کے والد غلام علی نے بتایا کہ ان کے خاندان کے 7 بچے اس ٹیوشن سینٹر میں پڑھتے تھے ، جن میں سے 3 اس سانحہ میں جاں بحق ہو گئے جبکہ4زخمی بچوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیوشن پڑھانے والی خاتون خود بھی زخمی ہوئیں جبکہ ان کی بیٹی بھی حادثے کا شکار ہوئی،حادثے میں محفوظ رہنے والی ایک طالبہ نے بتایا کہ وہ ہوم ورک کر رہی تھی کہ اچانک چھت گر گئی،طالبہ نے بتایا کہ ایک مشین اس پر آ گری جس کی وجہ سے ملبہ براہ راست اس پر نہیں گرا اور وہ بچ گئی، ایک اور زخمی طالبہ نے بتایا کہ وہ مئی سے اکیڈمی میں پڑھ رہی تھی،اس کے والد اور ماموں نے اسے ملبے سے نکالا۔