انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت ملزمان کے ریمانڈ میں 2روز کی توسیع
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے وفاقی دارالحکومت میں انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے مقدمہ میں گرفتار 3 غیر ملکی اور 2 پاکستانی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پاکستانی ملزمان کے وکلاء نے کہاکہ ان کا اس معاملے سے لینا دینا نہیں ، ایف آئی اے کی جانب سے غلط نامزد کیا گیا۔