دریائے سندھ،کابل،جہلم اورسرن میں نہاتے 5نوجوان ڈوب گئے

دریائے سندھ،کابل،جہلم اورسرن میں نہاتے 5نوجوان ڈوب گئے

12سالہ عمر،شعیب اورایک نوجوان کی تلاش جاری، رحیم اوراحسن کی لاشیں مل گئیں مردان کے نواح میں گھرکے اندر کھیلتے 3سالہ جلال پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب گیا

نوشہرہ،کھیوڑہ،مردان،مانسہرہ(دنیا نیوز، نمائندگا ن دنیا،اے پی پی )دریائے سندھ ، کابل ،جہلم اورسرن میں نہاتے ہوئے 5نوجوان ڈوب گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سور پل کے مقام پر نوشہرہ کلاں کارہائشی12 سالہ طالب علم عمر دریائے سندھ میں ڈوب گیا، اسی طرح نظام پور کے علاقے ماما خیل میں ایک نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب اکبرپورہ کے علاقے گھڑی مومن میں شعیب اللہ نامی نوجوان بھی نہاتے ہوئے دریا کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا، ریسکیو کے غوطہ خور دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے باعث تاحال لاشیں نہیں نکال سکے ،کھیوڑہ کے نواح پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور سٹون، قریشیاں کرش پلانٹ کے قریب دریائے جہلم میں سکنہ ڈھوک جمعہ کارہائشی 21 سالہ نوجوان رحیم نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش نکال لی۔مانسہرہ کے علاقے پڑھنہ جابہ پل کے قریب دریائے سرن میں نہاتے ہوئے نوجوان احسن ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے لاش کودریاسے نکال کرورثاکے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں مردان کے نواحی علاقہ غلامو پیر گڑھی میں گھرمیں کھیل کود کے دوران 3 سالہ بچہ جلال پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب کرجان کی بازی ہارگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں