قیدی فرار کیس، 5پولیس اہلکاروں اور 4ملزمان کی ضمانت
عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل کیا، بعد ازاں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے پولیس حراست سے فرار ملزمان کیس میں نامزد 5پولیس اہلکاروں اور 4 ملزمان کو جوڈیشل کرنے کے بعد ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں بھی منظور کرلیں۔ تھانہ سہالہ میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 14 روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں تمام 9 ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔