ڈی جی خان میں جدید کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں:سلمان رفیق

 ڈی جی خان میں جدید کلثوم نواز کینسر  ہسپتال بنا رہے ہیں:سلمان رفیق

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں ظاہر پیر رحیم یار خان میں ہب اینڈ سپوک ماڈل پائلٹ پروگرام، نشتر ہسپتال ملتان میں کینسر سنٹر کے قیام اور کلثوم نواز کینسر ہسپتال ڈی جی خان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان ، سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور آئی ڈیپ کے افسروں نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر محمد سلیم لغاری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان سمیت متعلقہ ایم ایس حضرات بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ظاہر پیر ضلع رحیم یار خان میں ہب اینڈ سپوک ماڈل کے تحت شروع کئے جانے والے پائلٹ پروگرام، نشتر ہسپتال ملتان میں کینسر سنٹر کے قیام اور کلثوم نواز کینسر ہسپتال ڈی جی خان سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی اور ڈی جی خان میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنا رہی ہے ،ظاہر پیر میں ہب اینڈ سپوک ماڈل اور نشتر ہسپتال ملتان میں جدید مشینوں کی فراہمی عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں