ٹیوشن سنٹر گھر میں کھلا تھا،سکول یا اکیڈمی نہیں تھی:وزیرتعلیم

ٹیوشن سنٹر گھر میں کھلا تھا،سکول  یا اکیڈمی نہیں تھی:وزیرتعلیم

لاہور(آئی این پی )وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہاکہ کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر گھر میں کھلا ہوا تھا، یہ سکول یا باقاعدہ اکیڈمی نہیں تھی۔

ٹیچر ایک پسماندہ علاقے میں اپنے گھر میں محلے کے بچوں کو پڑھا رہی تھی،معصوم بچوں کی ہلاکت ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ واقعہ مالک مکان کی غفلت اور مکان کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔واقعہ جان بوجھ کر کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں