نجی ملکیت میں ٹیوشن سنٹر ،حکومتی نگرانی محدود تھی :وزیراطلاعات

نجی ملکیت میں ٹیوشن سنٹر ،حکومتی نگرانی محدود تھی :وزیراطلاعات

لاہور(دنیا نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کاہنہ میں گھر کے اندر قائم ٹیوشن سنٹر میں خستہ حال چھت گرنے کے واقعہ کی وزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔۔۔

ہسپتالوں میں ادویات یا ڈاکٹرز کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ ہیوی مشینری احتیاط کے پیش نظر استعمال نہیں کی گئی تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ،دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح کی ذمہ داری لینے کو تیار ہے تاہم یہ نجی ملکیت میں قائم ٹیوشن سنٹر تھا اور اسی وجہ سے حکومتی نگرانی محدود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں