کاہنہ سانحہ، وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش، تحقیقاتی کمیٹی قائم
لاہور (آئی این پی ) کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔۔۔
جو حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰکو محکمہ داخلہ کی جانب سے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ بھی ارسال کر دی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ مالک مکان کی غفلت اور عمارت کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔