چیئرمین سینیٹ سے بلغارین سفیر کی ملاقات ، تعلقات مستحکم بنانیکا عزم
اعلیٰ سطح دوروں کے ذریعے تعاون بڑھانے کی ضرورت، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا نے بدھ کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے سفیر کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے بلغاریہ کو شینگن ایریا کی مکمل رکنیت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی اور یورو کو اپنانے کے بعد اس کی مسلسل اقتصادی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا اعلیٰ سطح دوروں اور ادارہ جاتی روابط کے ذریعے سیاسی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے بلغاریہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔