مون سون سرپر،بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے ادھورے

مون سون سرپر،بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے ادھورے

لاہور (شیخ زین العابدین) مون سون بارشوں کے آغاز سے قبل لاہور میں بارشی پانی کے ذخیرے اور اس کے دوبارہ استعمال سے متعلق کئی منصوبے زیر غور رہے، تاہم عملی صورتحال اب بھی غیر واضح دکھائی دے رہی ہے۔

شہر میں بنائے گئے چھ زیر زمین واٹر ٹینکس کے پانی کے استعمال سے متعلق مؤثر لائحہ عمل سامنے نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق تقریباً پچاس لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے ان واٹر ٹینکس کے پانی کو ہارٹی کلچر اور دیگر شہری ضروریات کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث اس پانی کے ضائع ہونے کا امکان موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں