ٹوبیکو سیس میں 5روپے کلو کمی کی جائیگی، مزمل اسلم

 ٹوبیکو سیس میں 5روپے  کلو کمی کی جائیگی، مزمل اسلم

پشاور (اے پی پی)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹوبیکو سیس اور ریونیو سے متعلق صوابی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا۔

 جس میں اسد قیصر، شہرام خان ترکئی، عبدلکریم ، رنگیز خان کے علاوہ محکمہ منصوبہ بندی اور محکمہ ایکسائز کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا کی درخواست پر ٹوبیکو سیس میں 5 روپے فی کلو کمی پر اصولی اتفاق کیا گیا جس کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے لی جائے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں