تحریک انصاف نے آزادکشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
آزادکشمیر کے موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ، پی ٹی آ ئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ،عوام کیسا تھ رہیں گے ۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی کی آئینی مدت و قانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا، آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بے بنیاد ہے ، الیکشن بروقت کروانا آئینی ذمہ داری ہے ، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔