مینگو ڈپلومیسی ، پاکستان کا 76 ممالک کو آم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ

مینگو ڈپلومیسی ، پاکستان کا 76  ممالک کو آم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(آئی این پی)حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی مینگو ڈپلومیسی مہم کے تحت دنیا بھر کے 76 ممالک کے سربراہانِ مملکت، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سفارت کاروں اور اہم شخصیات کو اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس خصوصی سفارتی مہم کے تحت 34 ٹن سے زائد اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم 5 کلوگرام کے 6 ہزار 896 خصوصی پیکنگ باکسز میں دنیا کے مختلف ممالک روانہ کیے جائیں گے ،حکام کے مطابق اس بار سب سے بڑی کھیپ سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور چین کو بھیجی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں