کے پی کے کا ہر بجٹ بانی کے بغیر منظور
نوشہرہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ہر بجٹ عمران خان سے ملاقات کے بغیر پیش اور منظور ہو جاتا ہے ۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر بار بجٹ کو بانی سے ملاقات کے ساتھ مشروط کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر بار پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ ملاقات کے بغیر ہی پیش اور منظور ہوجاتا ہے ۔