نوشہرہ ، رہنما کالعدم تنظیم کے مسمارگھر سے خود کش جیکٹ برآمد

نوشہرہ ، رہنما کالعدم تنظیم کے  مسمارگھر سے خود کش جیکٹ برآمد

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ بڑی تباہی سے بچ گیا، اکوڑہ خٹک میں سابق افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ سے کالعدم تنظیم کے رہنمامولوی آدم خان کے مسمار شدہ گھر سے 7 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد ہو ئی ۔

 کالعدم تنظیم کے سہولت کار ثانی ،آدم خان اور مولوی شفیع افغانستان منتقل ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق ’’شنہ ونہ‘‘ کے مقام سے ایک مشکوک بوری پڑی ملی جس سے سات کلو وزنی ایک خود کش جیکٹ برآمدہو ئی ۔بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا، تھانہ سی ٹی ڈی رسالپور مردان سرکل میں نامعلوم دھشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سخت سکیورٹی کی وجہ سے خودکش جیکٹ کو علاقے سے باہر منتقل نہیں کیا گیا ۔ پولیس نے تین مشکوک افراد کو تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں