انسانی سمگلنگ کیس میں 2 سال سے مطلوب ملزم ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کو انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں 2 سال سے مطلوب ملزم ملتان ائیرپورٹ سے گرفتارکر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم حسنین ظفر کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے سال 2024 میں جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کی تھی اور اس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا ،ملزم کو ایف آئی اے لاہور زون منتقل کرنے کیلئے ملتان زون کے حوالے کر دیا گیا۔