آزاد کشمیر الیکشن ، میرپور کے انتخابی شیڈول کی تاریخ میں توسیع

 آزاد کشمیر الیکشن ، میرپور کے  انتخابی شیڈول کی تاریخ میں توسیع

مظفرآباد( دنیا نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور میں ہونیوالے انتخابات کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے مختلف مراحل میں ایک، ایک روز کی توسیع کر دی ہے ۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی نئی تاریخ 4 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ انتخابی نشانات 6 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز حتمی امیدواروں اور انتخابی نشانات کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ذیشان خلیل کا اِس حوالے  سے کہنا تھا انتخابی شیڈول میں ایک، ایک روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ انتخابی عمل ضابطہ کار کے مطابق جاری ہے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں، حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے 21 روز بعد پولنگ کرائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں