جہانیاں:عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک

جہانیاں:عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک

کلمہ طیبہ پڑھتے بے ہوش ہو کر منبر پر گر پڑے :عینی شاہدین ،ہسپتال منتقل

جہانیاں (نامہ نگار،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالمِ دین و مذہبی سکالرعلامہ ناصر مدنی کو ضلع جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطبہ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا ،تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی جہانیاں کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کی طبیعت بگڑ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل دو مرتبہ کلمہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے بے ہوش ہو کر منبر پر گر پڑے ، اس موقع پر مسجد میں ڈی ایس پی سرکل جہانیاں  ملک عبدالمجید بھی موجود تھے انہوں نے علامہ ناصر مدنی کو سرکاری گاڑی میں تحصیل ہسپتال جہانیاں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں انہیں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی طبیعت تسلی بخش ہے ،اطلاع ملتے ہی ان کے عقیدت مندوں میں تشویش پھیل گئی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں