منشیات سمگلنگ :انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(این این آئی)منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر کے خلاف لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم کے خلاف مقدمہ یاسمین تبسم نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ خاتون نے کہا کہ ملزم رانا اکرم 10سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ زبردستی گھر میں گھسا، شوہر پر تشدد کیا ،گھر سے 55لاکھ مالیت کے زیورات، 8لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان اور ایک گاڑی بھی لے گئے ۔