صدر زرداری 6 جولائی کو 3روزہ سرکاری دورے پرکرغزستان روانہ ہونگے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری چھ جولائی کو کرغزستان کے تین دن کے سرکاری دورے پر چولوپون آتہ پہنچیں گے ۔
یہ خوبصورت شہر کرغزستان کی مشہور جھیل عیسیک کُل کے شمالی کنارے پر آباد ہے ۔ صدر کرغزستان کے صدر سادیر جعفروو کی دعوت پر جا رہے ہیں۔ وہ 6 جولائی سے 9 جولائی تک کرغزستان میں مصروف رہیں گے ، صدر زرداری ملاقاتوں کے علاوہ بشکیک میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دیں گے ۔