پٹرول پر لیوی میں 6روپے 22پیسے فی لٹر اضافہ، ڈیزل پر اتنی ہی کمی
اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 70 روپے 36 پیسے فی لٹر ہو گئی ۔دوسری جانب ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ۔ اس کمی کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 70 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔