پمز انتظامیہ پر نومولود نواسے کی حوالگی بدلے رقم طلب کرنے کا الزام مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں نومولود بچے کی حوالگی کے معاملہ میں نومولود کی نانی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نومولود بچے کی والدہ تاحال زیر علاج ہے ، پمز کے ڈاکٹر نے بچے کی والدہ کا مزید علاج تجویز کیا ہے ،درخواست گزار خاتون نے پمز انتظامیہ پر نومولود نواسے کی حوالگی بدلے رقم طلب کرنے کا الزام لگایا تھا۔