مالی سال: 2025-26سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7.21فیصد اضافہ
اسلام آباد (نامہ نگار) 30جون 2026کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملک میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 7.21 فیصد اضافے سے 5کروڑ 5لاکھ 15 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے ) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 9.5 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار ٹن رہی جبکہ برآمدات 2.19 فیصد کمی کے بعد 90 لاکھ 8 ہزار ٹن رہیں۔ جون 2026 کے دوران مجموعی فروخت 18.38 فیصد بڑھ کر 43 لاکھ 31 ہزار ٹن ہوگئی جبکہ مقامی فروخت میں 26.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی علاقوں کی مجموعی فروخت میں 7.53 فیصد اور جنوبی علاقوں کی فروخت میں 6.48 فیصد اضافہ ہوا۔ اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہینوں میں ملکی اور عالمی منڈیوں میں سیمنٹ کی طلب بہتر رہے گی ۔