ہراسگی کیسز، اسلام آبادسرفہرست،مردوں کی شکایات میں اضافہ

 ہراسگی کیسز، اسلام آبادسرفہرست،مردوں کی شکایات میں اضافہ

ایک سال میں 1290شکایات ،سب سے زیادہ 231 اسلام آباد سے موصول پنجاب سے 222، پشاور 42، کراچی 24اور کوئٹہ سے 2شکایات کااندراج

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کی سالانہ دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کام کی جگہ پر ہراسگی سے متعلق درج ہونے والی شکایات میں مردوں کی تعداد نمایاں رہی، جو مجموعی شکایات کا تقریباً 40فیصد ہے ۔دستاویزات کے مطابق ایک سال میں 1290 شکایات موصول ہوئیں جن میں 521مردوں اور 769خواتین نے شکایات درج کرائیں،سب سے زیادہ 231شکایات اسلام آباد سے موصول ہوئیں جبکہ پنجاب سے 222، پشاور سے 42، کراچی سے 24اور کوئٹہ سے 2شکایات درج کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں